ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  جسٹس گوگوئی کی نامزدگی کو سپریم کورٹ میں چیلنج

 جسٹس گوگوئی کی نامزدگی کو سپریم کورٹ میں چیلنج

Thu, 19 Mar 2020 11:34:15    S.O. News Service

نئی دہلی،19؍مارچ (ایس او نیوز؍یو این آئی) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی راجیہ سبھا کے ممبر کی حیثیت سے نامزدگی کا معاملہ بدھ کے روز عدالت عظمیٰ پہنچ گیا۔

سماجی کارکن مدھو کشور نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی جس میں جسٹس گوگوئی کی صدر کے ذریعہ راجیہ سبھا کے لئے نامزدگی کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججوں کو حکومت ، صدر ، نائب صدر ، رکن پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کے کسی عہدے پر تقرری سے قبل یہ حکم پانچ سال کی ’کولنگ آف پریڈ‘ مدت کے ساتھ منظور کیا جانا چاہئے۔


Share: